شہریوں کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو روزانہ کی بنیاد پر “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں۔اسی تسلسل کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے آج بھی اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “میرے دروازے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ میری اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے یہ اقدام نہ صرف حکومتی اداروں اور عوام کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دے رہا ہے بلکہ شہریوں کو اپنے مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانے کا ایک آسان اور موثر ذریعہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں