وفاقی بجٹ میں غربت سے نیچے طبقہ کو ترجیح دی گئی ہے،میاں منان،فقیر حسین ڈوگر،شیخ ذوالفقار احمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن فیصل آباد نے پیش کئے گئے مجوزہ بجٹ کوعوام دوست اور باالخصوص غریب عوام کااحساس محرومی قراردیاہے سابق اراکین اسمبلی اور رہنماں میاں عبدالمنان’ سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو’ چوہدری فقیرحسین ڈوگر’ چودھری شفیق احمد گجر اور شیخ ذوالفقار احمد نے کہا کہ غریب عوام کوریلیف دیاگیا ہے تکلیف نہیں۔ آمدن ترسیلات زر کو مدنظر رکھ کر ملازمین طبقہ سمیت عوام کے لیے بھرپور ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم نے معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کیا جن کے نتائج میں تمام اشاریے مثبت ہیں اور مستقبل میں بھی بہتری کی نشاندی کر رہے ہیں۔ بجٹ میں غربت سے نیچے طبقہ کو ترجیح دی گئی ہے اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے اقدامات اور منصوبے تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار سرکاری ملازمین کا بجٹ میں خاص خیال رکھا اور 6سے 7فیصد اضافے کی تجویز تھی لیکن وزیر اعظم نے 10فیصد اضافہ دینے کا اعلان کیا اور ٹیکس میں بھی کمی کی گئی ہے جس کا امپیکٹ 15فیصد سے بھی زائد بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں