عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی حج سیزن 2025کی کامیابی پر حکومت سعودی عرب اوروزارت مذہبی امور پاکستا ن کو مرکزی جامع مسجد گول کے اجتماع میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے۔ حج 2025 میں سعودی حکومت کے تمام محکموں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت سعودی عرب مزید ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ حج انتظامات عمدہ، مسجد الحرام کی توسیع و ترقی کیلئے اقدامات، عازمین حج کو بہتر سہولیات اس مرتبہ فراہم کی گئی ہیں۔ مناسک حج کو محفوظ اور آسان بنانے اور حجاج کرام کو ہر طرح کی سہولت و خدمات کی فراہمی کیلئے تمام محکموں کی کاوشیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ اس مرتبہ سعودی عرب نے حج انتظامات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مقدس مقاما ت پر لاکھوں حجاج کو پانی، کھانا، رہائش، ٹرانسپورٹیشن اور صحت کی اعلیٰ خدمات فراہم کی گئیں۔ جدید ٹیکنالوجیز اور جدید خدمات کے استعمال نے حجاج کی سیفٹی کے ساتھ محفوظ اور آرام دہ انداز میں مناسک کی ادائیگی کیلئے پر امن ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں