فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مصنوعی دودھ تیار کرنیوالے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔کڑی نگرانی اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر لالیاں کے نواحی علاقہ سے مصنوعی دودھ بنانے کیلئے استعمال ہونے والے محلول کو سپلائر سمیت دھر لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ محلول ملک پاوڈر آئل اور دیگر کیمیکلز سے تیار کیا گیا تھا جسکو مصنوعی دودھ کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کرتھانہ محمد والا میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔150لیٹر دودھ نما محلول اور موٹر سائیکل حوالہ پولیس کر دی گئی اورسیمپلز مزید تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 52 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ سمیت 114 انسپکشنز کیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر 73ہزار 500روپیکے جرمانے،دودھ کی ناقص کوالٹی پر42ہزار روپے کے جرمانیکرنے کے ساتھ40 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔مختلف فوڈ پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کی انسپکشنز کے دوران 8 کلو گلی سڑی سبزیاں اور 3 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات بھی تلف کرا دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں