فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بسلسلہ شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہا کے موقع پر حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری سروری سلطانی نے تقریب کا آغاز کیا ۔ چیئرمین جامعہ نعمان بن ثابت۔سرپرست اعلی المصطفے فائونڈیشن حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی کی ممانی ساس مرحومہ اور حاجی محمد امین کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس سے خصوصی خطاب حضرت علامہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری سجادہ نشین حضرت سلطان باھو رحمة اﷲ علیہ نے کیا ہے کہ جبکہ مہمانان گرامی میں چیئرمین المصطفے فائونڈیشن ڈاکٹر خالد حسین۔صدر انجمن تاجران ملت چوک رانا محمد عمران۔سنی تحریک کے صدر پروفیسر محمد آصف۔جماعت اہلسنت کے تیمور خان۔علامہ پیر سید ابراہیم حسن مصطفائی تحریک کے صدراشرف بسمل،مولانا سید ظفر اللہ شاہ بخاری ،محمد سعید قمر سیالوی ،محمد شاداب رضا ،پیر محمد حسن،ابراہیم شاہ،علامہ صداقت چشتی، علامہ آفتاب اکرم، علامہ مفتی محمد یونس دریائی,علامہ مشتاق ہاشمی،علامہ صاحبزادہ شاہ عالم قادری رضوی،ڈاکٹر تیمور خان ، ودیگر علمائے کرام معزز اہل علاقہ نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو امن بھائی چارے کی اشد ضرورت ھے۔اندرونی بیرونی دشمن تاک میں بیھٹے ھیں۔آپس کے معمولی اختلافات کو بھلا کر امن کا درس دینا چاہے۔پاکستان اسلام کا قلعہ ھے اور اسکی حفاظت ھم سب کی ذمہ داری ھے۔محفل پاک کے اختتام پر مرحومہ کے لیے خصوصی دعائے مغفرت حضرت علامہ مفتی سعیدقمر نے کی اور پاکستان کی سلامتی امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔




