17سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل

مردان (نامہ نگار)مردان میں 17 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مردان میں میاں بیوی کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔مقتول خاتون نے 17 سال قبل گھر چھوڑ کر پسند کی شادی کی تھی، دونوں فیصل آباد میں رہنے لگے تھے۔گزشتہ روز میاں بیوی گاوں میں اپنے بھائی کے گھر آئے تھے، جہاں بیوی کے بھائیوں اور بھتیجوں نے فائرنگ کر دی تھی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں