یقین دلاتا ہوں کہ میرا ہر قدم تاجروں کی بھلائی کیلئے اٹھے گا،ارشد گجر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری ارشد گجر کی طرف سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبر کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا’ عید ملن پارٹی میں انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود ‘ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ سینئر نائب صدر اکرم خان نیازی’ سینئر وائس چیئرمین محمد شہباز مان’ وائس چیئرمین اسامہ بشارت گادھی’ ہارون اعظم’ ملک عبدالوحید’ محمد ارشد بھنڈر’ چوہدری ظفر جٹ’ میاں طاہر’ مرزا فیضان’ ملک ہیرا’ ملک عباس’ ملک بوٹا’ رانا وقاص’ حسین ارشد بھنڈر’ عابد حسین’ شاہد بٹ’ میاں سلطان’ اعجاز بھروانہ سمیت دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی’ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میزبان و صدر چوہدری ارشد گجر نے کہا کہ میری خوش بختی ہے کہ مجھے آپ جیسے ساتھی ملے جنہوں نے مارکیٹ کے تاجروں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے میرا ساتھ دیا اور ہر سازش کو ناکام بنایا’ ہمارا مقصد عہدے لینا نہیں بلکہ اپنے تاجر بھائیوں کی خدمت کو یقینی بنانا ہے’ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میراہر قدم مارکیٹ کے تاجروں کی بھلائی کیلئے اٹھے گا اورہمیشہ ان کی ہی امنگوں کی ترجمانی کروں گا’ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود ‘ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ سینئر نائب صدر اکرم خان نیازی’ سینئر وائس چیئرمین محمد شہباز مان’ وائس چیئرمین اسامہ بشارت گادھی و دیگر مقررین نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اضافہ کو ظلم اور زیادتی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا’ اور مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے’ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے’ اگر پٹرول میں یہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام رل جائے گی’ اس موقع پر ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھی پرزور مذمت کی گئی اور اسرائیل کے ایران پر حملہ کو درندگی ، جارحیت اور دہشتگردی کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا عالمِ اسلام پر حملہ ہے، ‘ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، دہشت گردی اور غنڈہ گردی ہے ‘ انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وقت آ گیا کہ اکٹھا ہو جائیں جائیں اور ایران کے ساتھ مل کر اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں’ آخر میں مارکیٹ کی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور مارکیٹ کی سکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا’ اس موقع پر مارکیٹ کے دکانداروں سے اپیل کی گئی کہ اپنا فنڈ باقاعدگی سے ادا کیا کریں تاکہ مارکیٹ کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں