PTIکا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئےPPPسے رابطہ

اسلام آباد(بیورو چیف)تحریک انصاف نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں اسد قیصر نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آرہے ہیں ان سے مشاورت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں