ریجنل بلڈ بنک فیصل آباد کا عملہ غائب،مریضوں کے لواحقین گھنٹوں خوار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل بلڈ بنک فیصل آباد کا عملہ غائب ،شہری عملہ کی غیر موجودگی میں گھنٹوں خوار ہوتے رہے،اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں واقع ریجنل بلڈ بنک میں عملہ اپنی سیٹ سے غائب ،جبکہ بلڈ بنک میں آئے مریضوں کے لواحقین گھنٹوں ،گھنٹوں ذلیل و خوار ہونے لگے گزشتہ روز ریجنل بلڈ بنک میں صحافی وسیم دیوانہ بلڈ لینے کے سلسلہ میں گئے تو ریجنل بلڈ بنک کی سیٹ سے عملہ غائب تھا۔ ریجنل بلڈ بنک کی سیٹ پر عملہ کا ایک ہی فرد ڈیوٹی سر انجام دے رہاتھا وہی بلڈ چیک اور وہی نکال رہا تھا جبکہ وہاں پر موجود درجنوں لوگ گھنٹوں تک عملہ کی راہ تکتے رہے مگر عملہ اپنی سیٹ پر نہ پہنچا جبکہ عملہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے بلڈ لینے دینے والے ذلیل و خوار ہوگے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ بلڈ بنک میں فوری پورا عملہ تعینات کیا جائے تاکہ لوگ حکومتی سہولیات سے مستفید ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں