معمولی تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا،مقتول 5بچوں کا باپ تھا

صفدرآباد(نامہ نگار)معمولی تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔مقتول شہباز عرف لڈو 5 کمسن بچوں کا باپ تھا جو دربار روڈ پر نان ٹکی کا کام کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شاہ کوٹ دربار بابا نذر دیوان کے قریب چند برتنوں کے معمولی تنازع پر بھائی نے بھائی کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا۔مقتول کی بیوہ عابدہ بی بی کی مدعیت میں پولیس سٹی شاہ کوٹ نے مقتول شہباز کے بھائی ثناء اللہ،جھولے لعل اور ایک نا معلوم ملزم کے خلاف زیر دفعات 302 34 ت پ مقدمہ درج کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دی۔مقتول کی بیوہ عابدہ بی بی نے بتایا کہ صبح ساڑھے تین بجے ملزم جھولے لعل سکنہ چک ٹوانہ میرے خاوند شہباز کو گھر سے بلا کر اپنے ساتھ شاہ کوٹ دربار بابا نذر دیوان کے پاس لے گیا اوروہاں پر شہباز کا چھوٹا بھائی ثناء اللہ،جھولے لعل اور ایک نا معلوم ملزم میرے خاوند شہباز کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے اور ملزم ثناء اللہ نے اپنے بڑے بھائی شہباز کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔مقتول کے پانچ کمسن بچے ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور3 بیٹے ہیں۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی شاہ کوٹپولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں