سردار خان بہادر ڈوگر حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے متحرک

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایم پی اے وچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر کی تجویز پر بچیانہ میں ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام اور بچیانہ جڑانوالہ ننکانہ کارپٹ روڈ کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں میگا پراجیکٹ کے فنڈز جاری۔ تفصیلا ت کے مطابق ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے حلقہ کی عوام کو بنیادی سفری اور صحت کی سہولیات سے مستفید کرنے کیلئے دو ضلعوں کو ملانے والی 25کلو میٹر طویل سڑک بچیانہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور راہگیر وڈرائیور انتہائی مشکلات سے دوچار تھے۔اس سڑک کو 24فٹ کشادہ کرکے کارپٹ بنانے اور بچیانہ و گردونواح کی عوام کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت اپنے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے بچیانہ میں ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام کا وعودہ بھی پورا کردیا۔سرد ارخان بہادر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل حلقہ کی عوام کیلئے دھڑکتا ہے اور حلقہ کی عوام کی تکالیف و مشکلات کو سمجھتا ہی نہیں بلکہ محسوس بھی کرتا ہوں۔ انہی تکلیفوں کو محسوس کرتے ہوئے میں نے ضلع فیصل آباد اور ضلع ننکانہ صاحب کو ملانے والی شارٹ کٹ سڑک بچیانہ جڑانوالہ ننکانہ کارپٹ روڈ اور بچیانہ میں ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام کا منصوبہ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کرتے ہوئے ان دونوں کے فنڈز حالیہ 2025/26بجٹ میں رکھ دئیے ہیں اور بہت جلد ان دونوں منصوبہ جات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا اور عوام کو معیاری سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ میں اس حلقہ اور انہیں دیہات میں کھیلتے دوڑتے ہوئے جوان ہوا ہوں اور حلقہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ اپنے دور اقتدار میں حلقہ کی عوام کی تمام محرومیاں دور کرکے دم لوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں