پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام پر بڑا ظلم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کے دبائو کے تحت پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ آضافہ مہنگائی کی ستائی عوام پر ظلم ہے اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا وزیر خزانہ کا یہ عمل وزیراعظم کی معاشی حالات بہتر کرنے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کو شدید نقصان پہنچائے گا۔ ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری یٰسین کسانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر عوام کو ریلیف فراہم نہی کر سکتی تو اب پر مزید بوجھ بھی نہ ڈالے ایسے فیصلے حکومتی کارکردگی پر پانی پھیر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ مسلمان ممالک کو چاہئے کہ متحد ہو کر کفار کا مقابلہ کریں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسرائیلی جارحیت پر اپنے ہمسائے ایران کا ساتھ دینا ہوگا دشمن کو نہ روکا گیا تو وہ ایک ایک کر کے مسلمان ممالک کو نشانہ بناتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں