شہدائے ماڈل ٹائون کو غیر جانبدار JITکا حق حاصل ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدرخالدمحمودرندھاوا،ناظم خالد مصطفوی ایڈووکیٹ،نائب ناظم عمرفاروق علوی، غلام محمدقادری،میاں سہیل مقصود نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کو گیارہ سال مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک مظلوموں کو غیر جانبدار اورشفاف تفتیش کا حق بھی نہیں مل سکا،سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے سامنے بننے والی جے آئی ٹی نے جب اپنا کام مکمل کرلیا تو لاہور ہائیکورٹ نے اسے معطل کردیا،جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے شہدائے ماڈل ٹان کو غیر جانبدار جے آئی ٹی کا حق ناگزیر ہے،جب تک کیس کی غیر جانبدار تفتیش نہیں ہوتی اس وقت تک اصل ملزمان قانون کے کٹہرے میں نہیں آئیں گے۔گیارہ سال گزرنے کے باوجود شہدا ماڈل ٹان کو انصاف نہ ملنا نظام انصاف پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ 17جون کے حوالے سے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اوراپنے شہدا کے خون کے قطرے قطرے کا قصاص لے کے رہیں گے۔پاکستان کی تمام محبت وطن جماعتیں سانحہ ماڈل ٹان کے انصاف کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ اس سال بھی 17 جون کویومِ شہدا کے طور پر منائیں گے،کارکنان 17 جون کو شہدا کیلئے قرآن خوانی اوراپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں گے۔یومِ شہدا کے موقع پر دنیا بھر کی طرح فیصل آباد بھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں