شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اورشہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی افسران کو داد رسی کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ انکی اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان بھی روزانہ عوام کے لئے قابل رسائی رہیں۔عوامی مسائل کو خندہ پیشانی سے سن کر ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے عوام الناس کے لئے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سروسز کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں