سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کرنیکی تجویز منظور

اسلام آباد (بیورو چیف)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولرپینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں سولرپینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلییایئرکرافٹ کی درآمد کوسیلز ٹیکس استثنیٰ دینے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے چھوٹی گاڑی پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 26ـ2025 پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔حکومت کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے عوام کو سستی بجلی سے دور کردیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس سپورٹ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں