فیسکو انتظامیہ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے 40ملازمین کوبچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 2لاکھ گرانٹ ملنے والوں میں اللہ جوائی بیوہ ظفرعباس شاہ اکائونٹس اسسٹنٹ، ممتاز بیگم بیوہ محمد اصغر علی اے ایل ایم، نسرین بیوہ ارشدمسیح چوکیدار، نجمہ کوثر بیوہ عبدالرزاق ایل ڈی سی، غلام بی بی بیوہ محمد اسلم لائن مین ون، زاہدہ پروین بیوہ رانا مختاراحمد اے ایل ایم، رضیہ بی بی بیوہ شیرمحمد ایل ایس سیکنڈ، شہناز اختر بیوہ محمد انوارلائن مین ون، نسیم بی بی بیوہ حق نواز لائن مین ون، حمیدہ بیگم بیوہ فلک شیر مالی، ریحانہ طلعت بیوہ عبدالرشید ایل ڈی سی، ایجان بیوہ نذیراحمد لائن مین ون، مسعود احمد ریٹائرڈ لائن مین ون، مشتاق علی ریٹائرڈلائن مین ون، محمد اکرم ریٹائرڈلائن مین ون، افتخاراحمدریٹائرڈ اے پی ایس، احمد نوازریٹائرڈلائن مین ون، محمد منظور ریٹائرڈایل ایس سیکنڈ، الطاف احمد ریٹائرڈدفتری، خالد پرویز ریٹائرڈلائن مین سیکنڈ، صفدرحسین ریٹائرڈایل ایس سیکنڈ، عابد حسین شاہ ریٹائرڈیودی سی، ریاض حسین ریٹائرڈلائن مین ون، عبدالرشیدریٹائرڈلائن مین سیکنڈ، ناصراحمد ریٹائرڈسکیورٹی گارڈ، آفتاب اقبال ریٹائرڈاسسٹنٹ ایڈمن، محمد علی ریٹائرڈنائب قاصد، محمد ریاض ریٹائرڈلائن مین ون شامل ہیں۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کوسیلف میرج اور بچوں کی شادی کی مد میں ایک لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ ایک لاکھ میرج گرانٹ حاصل کرنے والوں میں عدیل شاہ اے ایل ایم، گل زمان سینٹری ورکر، یونس مسیح سویپر، محمد یٰسین اے ایس ایس اے، شہزادحمید لاری ڈرائیور، محمد مراد نائب قاصد، محمد یونس اسسٹنٹ، تاجمیر خان مالی، رشیداحمد لاری ڈرائیوراور محمد اشرف سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔ فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں