گورنر پنجاب کی جڑانوالہ چک نمبر121گ ب آمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جڑانوالہ چک نمبر 121گ ب آمد پر ڈی ایس پی اسلم ڈوگر کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا انکے ہمراہ سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی این اے 96 رائے شاہجہان کھرل،سابق امیدوار پی پی 100 رائے وقاص اسلم کھرل و دیگران بھی موجود تھے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی چک نمبر 121 گ ب آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار این اے 96 رائے شاہجہان کھرل،سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کھرل نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال اور جیالوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنر سردار سلیم حیدر نے یقین داہانی کروائی کہ جیالے پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ و اثاثہ ہیں جیالوں اور عوام کیلئے گورنر ہاس لاہور کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں