پنجاب کا بجٹ عوامی توقعات کا آئینہ دار نہیں ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر انصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آ با د شہبازامیرعلی اعوان ایڈوو کیٹ نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان اور بشری بی بی جیل میں قید ہیں، اس گرمی کے موسم میں قید عمران خان آج بھی اس قوم کے لئے فکر مند ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب کابجٹ بھی مایوس کن ہے۔ اشرافیہ کے ہاتھ مضبوط اورغریب کودووقت کی روٹی سے بھی محروم رکھاجارہاہے، جس پرتمام مکاتب فکرکوآوازبلندکرنی چاہئے ۔وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی عوامی توقعات کے مطابق نہیں ہے غریب عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل نہیں ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں