حج کیسا رہا؟ سعودی وزارت نے ای سروے کا آغاز کردیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے اطمینان کو جانچنے کے لیے ای -سروے کا آغاز کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق 1446ہجری (2025)کے حج سیزن کیلئے عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کے لیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے۔ یہ سروے سعودی اور بین الاقوامی دونوں عازمین کے لیے ہے جس میں عازمینِ حج اپنی رائے اور تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں۔اس سروے کا آغاز 9زبانوں میں کیا گیا ہے جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس حوالے سے مسلسل بہتری کے لیے وزارت کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج کے مطابق تمام عازمینِ حج کے تاثرات سے آگاہی کا مقصد سروس کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں