سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100انڈیکس میں 1100سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 21ہزار 600پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔ کاروباری حلقوں نے اس مثبت رجحان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام، کرنٹ اکائونٹ سرپلس اور بجٹ کے بعد مارکیٹ میں بہتری کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں