ایران ایٹمی ہتھیارنہیں بنا رہا تھا

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کردی۔ انٹرنیشنلاٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔ اپنے بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہو رہی، 60فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے،لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں