تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ،نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ بائی پاس شاہین چوک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا ریڑھی کو ٹکر’ ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 187 رب کا رہائشی 19سالہ صابر ولد رحمت علی اپنے دوست عزیز 34سالہ ظفر ولد ارشاد کے ہمراہ گدھا ریڑھی پر جا رہے تھے جب وہ جھمرہ روڈ بائی پاس پر شاہین چوک کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی، اس پر سوار دونوں بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 19سالہ صابر ولد رحمت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، جس پر ریسکیو ٹیم نے نعش کو پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں