کوٹ ادو (نامہ نگار) کوٹ ادو خوشیاں غم میں بدل گئیں’ زہریلے چاول کھانے سے مبینہ طور پر میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق معاذ کی شادی دو سے تین روز قبل ہوئی تھی،اہل خانہ کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ دائرہ دین پناہ نوجوان جوڑے نے چاول کھائے اور دودھ پیا تو ہیضہ ہوا۔ بیوی میاں سے پہلے گھر میں وفات پا گئی تھی، معاذ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھا، دونوں کی موت ہیضہ سے ہوئی، کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔




