چاول کی برآمدات میں کمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 19.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 16.7 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2024 میں باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت 20.8 ارب روپے رہی تھی۔اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 4.1 ارب روپے یعنی 19.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں