دیہی خواتین کیلئے پنجاب حکومت کا مثالی اقدام

لاہور (بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لئے ایک اور تاریخ ساز قدم اٹھایا ہےـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے غریب اور نادار دیہی خواتین کے لئے بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا گیا ہےـ دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں ملیں گیـجنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 ارب روپے سے 11ہزاردیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گیـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بے مثال پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4870مویشی دیئے جائیں گےـسی ایم پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات پروگرام کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دیہی خواتین کے لئے گھر بیٹھے روزگار کا اہتمام ہےـوزیراعلیٰ لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو فری مویشی ملیں گےـملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی دیہی خواتین کو بہتر ذریعہ معاش کے لئے مفت مویشی ملیں گےـ55سال تک عمر کی مطلقہ اور بیوہ غریب خواتین گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتی ہیںـ دیہی خواتین مفت مویشی حاصل کرنے کے لئے شفاخانہ حیوانات میں وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹاناہمارا عزم ہے۔ معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کررہے ہیں۔ عورت شہر میں ہوں یا دیہات میں تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں