حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ ناصر کالونی کے 30سالہ نوجوان فیصل منیر ولد منیر نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں