ڈاکو بے قابو،مزید76وارداتیں،شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید76وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی مو ٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 3لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ نثار اکبر رو ڈ کے ریاض اشرف کی بیٹی(ر) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان غنی کے آصف کی اہلیہ(ث) کو ملزمان ساجد وغیرہ، صدر کے علاقہ ےٰسین کی بیٹی(س) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ جناح کالونی کے عباس کی بیٹی(الف)، تاندلیانوالہ کے علاقہ420گ ب کے شفیع کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم، جھنگ بازار کے علاقہ موٹر مارکیٹ کے اعجاز کا بیٹا اصغر علی، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ 223ر ب کے رفیع کے بیٹے، تاندلیانوالہ کے علاقہ 413گ ب کے گلزار کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ اور جبکہ اسلام نگر کے لیاقت علی سے25ہزار و فون، طارق آباد کے ریحان سے 5ہزار و فون، انار کلی بازار میں سدرہ بی بی سے4لاکھ کے زیورات و نقدی، گوبند پورہ کی نورین حمید سے10ہزار و فون،محلہ عثمان غنی کے شاہد سے75ہزار و فون، نشاط آباد چناب مل کے قریب اجمل سے 5ہزار و فون، ایف ڈی اے سٹی کے قریب عابد حسین سے نقدی و فون، 147ر ب کے زاہد کے ڈیرہ سے مویشی، نگہبان پورہ کے قریب حمزہ سے نقدی و فون،عبداللہ پور کے معیز احمد سے 6ہزار و فون، کینال روڈ پر حیدر علی سے نقدی و فون، عبداللہ پور کے قریب احمد حسن سے 45ہزار و فون، رسول پارک کے شہزاد حیدر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، جٹاں والا چوک کے قریب زاہد سے 4ہزار و فون، سوساں روڈ پر فرزند علی سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون کے شاہ جہان کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ کی نقدی،چار تولے طلائی زیورات چور لے اڑے،کوہ نور ٹائون کے حسن عثمان سے لاکھوں کے زیورات و نقدی لوٹ لی، 165ر ب کے شاہ زیب سے لیپ ٹاپ، نقدی و فون چھین لی، نثار کالونی کے قریب نعمان سے فون، ناظم آباد کے محمود کے گھر کا صفایا ، محمد علی ٹائون کے ابراہیم سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،کمال ٹائون جڑانوالہ کے غفار سے نقدی و فون، بجلی گھر کے قریب وسیم کے گھر کا صفایا کر دیا، نڑ والا بنگلہ کے اکبر سے سے نقدی و فون، 32ج ب کے وسیم اختر سے موٹر سائیکل،245ر ب میں رضوان سے 15ہزار و فون،69ج ب کے قدیر سے8ہزار و فون، 63ج ب کے عنصر علی سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 78ج ب کے حنیف سے موٹر سائیکل چھین لی،39ج ب کے شفیق سے 30ہزار و فون،240موڑ پر عمران سے30ہزار و فون،108گ ب کے انوارالحق سے3ہزار و فون،275ر ب کے شیر علی کے گودام سے سوا دو لاکھ کا سامان چوری، اڈا جھپال کے قریب انور سے50ہزار و فون چھین لیا، 633گ ب کے لیاقت علی کی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری،644گ ب کے حیدر علی سے 1لاکھ کا 65ہزار و فون، 571گ ب کے افضل سے 40ہزار و فون، 60ر ب کے انور سے5ہزار وفون چھین لیا، 68ر ب کے اعظم حیات کے ڈیرہ سے پیٹر انجن و سامان چوری،414گ ب کے ناصر علی سے نقدی و فون، 410گ ب کے رائے مسکین کے ڈیرہ سے مویشی، اقبال کالونی کے تاندلیانوالہ کے وقاص کا گھر لوٹ لیا، پنڈی شیخ موسیٰ کے کاظم کی حویلی سے مویشی، ٹھٹھہ پیرن کے امین کے گھر سے 9لاکھ کے زیورات و نقدی چوری، 553گ ب کے مقصود کے گھر کے باہر سے 2بکرے،441گ ب کے رفیق کے ڈیرہ سے سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں نسیم ہستپال سے عامر شہزاد،جامعہ چشتیہ چوک سے منظور حسین، کچہری بازار سے شاہد، وقاص احمد ، وکیلاں والی گلی سے امین، ضلع کچہری سے شوکت حسین، فیض آباد سے وسیم، رضا آباد کے امیر حمزہ، جنرل ہسپتال سے شاہد خان، ڈیرہ سائیں قبرستان سے علی رضا، کوکیانوالہ کے جاوید، باوا چک کے منظور، 100ج ب کے عمران علی،7ج ب کے ساجد اعجاز، ڈی گرائونڈ سے عثمان، مدینہ ٹائون کے ایوب، جناح پارک جھمرہ کے عمر فاروق، سرسید ٹائون کے امانت علی، راجہ پارک کے اصغر علی، علامہ اقبال الونی کے اشرف،245ر ب کے ندیم، بلال پارک کے رضوان ،محلہ چندی گڑھ جڑانوالہ کے اسد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں