گوگیرہ برانچ پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف محکموں کی فرضی مشقیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام گوگیرہ برانچ نہر پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے زیر اہتما م سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب،ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر اور پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی ہدایات پر گوگیرہ برانچ کنال کے مقام پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شاندار فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں رنگزیب گورائیہ نے مہمانِ خصوصی شرکت کی اور موک ایکسائز کس جائزہ لیا جبکہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد شاہد نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کی تیاریوں اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مختلف محکموں بشمول محکمہ صحت،سول ڈیفنس،سوشل ویلفیئر،پولیس،ٹریفک وارڈن،محکمہ زراعت،میونسپل کمیٹی، محکمہ تعلیم اور لائیو اسٹاک کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور اپنے کیمپس قائم کئے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے تمام محکموں کے کیمپس کا فردا فردا دورہ کیا اور ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے عملی مظاہرے کے دوران ڈوبتے ہوئے فرد کو بچانے کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا،جسے مہمانانِ خصوصی نے بے حد سراہا اور ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ریسکیو ادارہ ممکنہ سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مہمان خصوصی رنگزیب گورایہ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے ریسکیو اسکاٹس ٹیم سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مشقوں کا مقصد سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے آلات کی فعالیت،ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو مضبوط بنانا ہے،تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مربوط اور مثر انداز میں اقدامات کیے جا سکیں۔ آخر میں تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور ریسکیو 1122سمیت تمام ادارے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں