اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری محمد ارشدجٹ نے کہا ہے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے وہ کسی پیر کے ذر یعے نہیں عوام کے ذریعے منتخب ہوں گے – سفارتی دورے میں انہوں پا کستا ن کی بہترین ترجمانی کی جس کی وجہ سے عوام میں ان کی عزت میں مزیداضافہ ہوا- پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں وہ اپنے منفی کردار اور کی وجہ سے عوامی نمائندگی کی حقدارنہیں رہی وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا بجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی کے دعووں کے باوجود ایک دھیلے کی بھی کمی نہیں کی گئی حالانکہ غریب عوام سمیت تمام طبقات کااہم مسئلہ بجلی کے بلز ہیں جن کی ادائیگی مشکل ہوچکی ہے پیپلز پارٹی آ ج بھی اپنے نعرے روٹی کپڑااورمکان پرقائم ہے-جس طرح پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیااس کی وجہ سے ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر حکومت کا حصہ نہیں نہ عوام کو جوابدہ ہیں تاہم مستقبل قریب میں عوامی میدان میں ہوں گے -پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سرکاری ملازمین اورمزدوروں کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیاجبکہ پی ٹی آئی اورن لیگ نے 10فیصدسے زائد اضافہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں