ٹریفک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے

فیصل آباد’ٹھیکریوالہ(سٹاف رپورٹر’نامہ نگار) سدھار بائی پاس اور نواحی گائوں 629گ ب کے قریب ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھار بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار غلام مصطفی اور شعیب بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو غلام مصطفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی شعیب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ629گ ب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتے ہوئے نوجوان حسن کو کچل دیا ، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں