مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے،طلال چوہدری،خان بہادر ڈوگر

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر بہترین صفائی کرنیوالے سینٹری ہیروز کو 10ہزار روپے کے انعامی چیکس دینے کیلئے نجی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سینیٹر وفاقی وزیر طلال چوہدری،سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر،ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر،سابق ایم پی اے رانا شعیب ادریس،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن رئیاٹرڈ ندیم ناصر،اسسٹنٹ کمشنر جڑانو ا لہ رنگزیب گورائیہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر ، ایس پی ٹائون بختیار احمد،چیف ایگزیکٹو آفیسر راف احمد اور ایف ڈبلیو ایم سی علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم و دیگران نے شرکت کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر و وفاقی وزیر طلال چوہدری نے کہا کہ صفائی ورکرز ہی ہمارے ہیروز ہیں پاکستان کے لوگ میرٹ پر ووٹ دیں جو کام کرتے ہیں کراچی کوئتہ میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والا کوئی نہیں ہے ہم نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا پنجاب کے ہر گاوں میں صفائی کا بہترین نظام ہے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت نے پانچ سالوں کا کام ایک سال میں کیا ہے سیف سٹی پروگرام فیصل آباد مکمل ہو کر جڑانوالہ آئے گا کشمیر ہماری شہ رگ ہے ٹرمپ نے 75 سال کے مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے اس لئے اسے نوبل انعام دیا جا رہا ہے کشمیر کا مسئلہ جو بھی حل کرے گا ہم اسے آنکھوں پر بٹھائیں گے پاک فوج کے سپہ سالار اور وزیر اعظم ایک ساتھ ہیں آج ڈالر کنٹرول میں ہے بہترین اسٹاک ایکسچینج ہیں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اپنے باپ کے جنازے کو کندہ نہیں دے سکے مگر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ترقی پذیر ممالک میں پنجاب جیسا صفائی نظام ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت اٹک کے پہاڑوں سے لیکر رحیم یار خان کے آخری گاں تک صفائی کا نظام چل رہا ہے جڑانوالہ کا کوئی گاں ایسا نہیں ہے جہاں ترقیاتی کام شروع نہ ہوا یو،ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ صوبہ بھر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے 76 فلاحی پروگرامز عوامی خدمت کیلئے سرانجام دے رہے ہیں ن لیگ عوامی خدمت کے مشن کو پاپہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر نے کہا کہ عیدالاضحی پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین نظام پر ہم سب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا کہ ستھرا پروگرام کے ورکرز کی خدمات مثالی ہے۔ تقریب میں ستھرا پنجاب کے تحت 1281سینیٹری ہیروز کو 10ہزار روپے فی کس کے حساب سے چیک تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں