فیصل آباد میں جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال کے باہر محمد عمر سے60ہزار و فون، رشید نگر کی نائلہ پروین کے گھر سے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات و نقدی، سدھوپورہ کے حبیب الرحمن کے گھر سے21تولے طلائی زیورات، پونے دو لاکھ کی نقدی’ قیمتی سامان چور لے اڑے، مراد آباد کے زبیر سے85ہزار ، طلائی انگوٹھی چھین لی، نیو گارڈن ٹائون کے قریب شہزاد عالم سے 35ہزار و فون، باغ جناح کے قریب راجہ مسیح سے 15ہزار وفون، شاداب کالونی کے قریب ارسلان سے49ہزار وفون، شیخ کالونی کے قریب محسن سے25ہزار و فون، نثار کالونی کے عبدالستار سے 4ہزار و فون، جی سی یونیورسٹی کے قریب فاروق سے جھپٹا مار کر فون، فاروق آباد کے افضل سے جھپٹا مار کر فون، نیو گرین ٹائون کے سفیان سے 50ہزار، رحمانیہ روڈ پر شاہد سے موٹر سائیکل چھین لی،حاجی آباد کے قریب عبدالسلام سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، لاثانی پل کے قریب شفیق سے نقدی و فون، گھونہ روڈ پر شفیق سے نقدی وفون، شمس آباد قبرستان کے قریب اظہر سے10ہزار و فون، پیپلزکالونی کے علی ریاض سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے قریب محمد احمد سے8ہزار و فون، آئرن مارکیٹ کے قریب مکرم سے موٹر سائیکل، 238ر ب کے غلام مرتضیٰ سے 1لاکھ و فون، 209ر ب کے عاصم سے موٹرسائیکل، 225ر ب کے منور سے ایک لاکھ وفون، ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ سے سبحان سے 20ہزار، سپورٹس کمپلیکس کے قریب حماد سے موٹر سائیکل، 229ر ب کے غلام صابر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں نادرا آفس لیاقت روڈ سے اسلام کی کار، گمٹی چوک سے شاہد اقبال، اے بی سی روڈ سے عامر الیاس، لطیف چوک سے افضل، علی ٹائون کے عمر لیاقت، ضلع کچہری سے شفیق، 190ر ب کے عثمان، کھجوراں والا باغ کے بلال حسین، چن ون روڈ سے اسامہ، ڈھڈی والا کے آصف، نڑ والا روڈ سے سلیم، سلیمی چوک سے احتشام، شالیمار پارک سے ندیم،عوامی کالونی کے زوہیب اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں