جڑانوالہ پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی نے منشیات فروش خاتون کو حراست میں لیکر 1کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد پنوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون غلام فاطمہ کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑی جانیوالی منشیات فروش خاتون مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کرتی تھی۔ ایس ایچ او شاہد پنوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے پکڑی جانیوالی منشیات فروش خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں