شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوری خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر پیپلز ٹریڈرز فیصل آباد سٹی آفتاب بٹ کے آفس ریلوے روڈ پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا’ جس میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشد جٹ’ سٹی صدر خواتین ونگ شازیہ حسین’ پیپلزپا ر ٹی کے دیرینہ کارکن ملک صغیر احمد اعوان’ افتخار حلیم’ زمان خان’ منظور احمد’ میاں انتظار’ حاجی صابر سرویا’ محمد یٰسین’ چوہدری عمردرازکے علاوہ تاجر برادری کی طرف سے شہباز گل بٹ’ لعل حسین راشد’ ندیم غفاری’ قیصر سیٹھی’ نیاز احمد’ محمد عمیر’ مرزا محمد اعظم و دیگر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی’ اس موقع پر صدر پیپلزٹریڈرز فیصل آباد سٹی آفتاب بٹ نے کہا کہ دختر مشرق شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی ناقابل فراموش جمہوری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا’ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ورکر آج بھی ان کی جمہوری خدمات اور ضیائی آمریت کیخلاف کی جانے والی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتا ہے’ انہوں نے کہا کہ ارض وطن کو ایٹمی قوت بنانے میں بھٹو خاندان کا مرکزی کردار ہے’ آج بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے کئی مستحق گھرانے باعزت طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر واقعی ہی ایک بڑی عالمی لیڈر اور زندہ دل عوام دوست خاتون تھیں’ ‘ فخر جمہوریت بینظیر بھٹو شہید کے72 واںیوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے ہر حال میں سامراجی طاغوتی جمہوریت دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے دختر مشرق بے نظیر بھٹو عظیم باپ کی عظیم بیٹی ہی نہیں جمہوری قوتوں کے لئے جرات و بہادری کا حقیقی نشان تھی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشد جٹ’ سٹی صدر خواتین ونگ شازیہ حسین نے کہا کہ شہید بی بی انسانی وقار اور احترام انسانیت کی علمبردار تھی ‘ جمہورہت کی سربلندی اور روشن پاکستان کے لئے مثالی جدوجہد کر نے والی بے باک لیڈر تھی ‘ کسی بھی ملک کی پہلی اسلامی خاتون وزیر اعظم کا اعز از ان کے پاس ہے’ پیپلزپارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے لئے ان کے فلسفہ پر عمل کرتے رہیں گے’ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی’ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق صبر اور برادشت پر ثابت قدم رہتے ہوئے عدم برداشت کے شکار ذہنی بیماروں کا مقابلہ کرے گی’ آخر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں