لاہور (بیوروچیف) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جسکے تحت گزشتہ تین ہفتوں میں 4لاکھ 76ہزار سے زائد شہر یوں نے لائسنس کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ ترجمان کے مطابق 1لاکھ 58ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، 1لاکھ 69ہزار سے زیادہ شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،1لاکھ44ہزار سے زائد افراد نے اپنے لرننگ و ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔اس کے علاوہ 3ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری ہوئے، 67ہزار سے زائد شہریوں نے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھایا،11 ہزار سے زائد خواتین نے بھی سہولیات سے فائدہ حاصل کیا اور17ہزار 500 سے زائد کمرشل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اعلان کیا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈان جاری رہیگا۔




