فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ محلہ رمضان آباد میں ناخلف بیٹے نے بیوی سے ملکر بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا، باپ نے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق رمضان آباد کے رہائشی مختار احمد نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ جائیداد ہتھیانے کی خاطر اس کے جواں سالہ بیٹے محمد سہیل نے اپنی اہلیہ صفیہ بی بی سے مل کر اسکو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا، اہل محلہ نے بڑی مشکل سے اس کی جان چھڑا کر ہسپتال پہنچایا، آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر بوڑھے باپ نے بہو بیٹے کیخلاف درخواست دی تو منصورآباد پولیس نے پیرنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔




