دو حقیقی بہنوں سمیت 3 دوشیزائوں کو اغواء کر لیا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)دومختلف واقعات میں دوحقیقی بہنوں سمیت تین دوشیزائوں کو اغواء کر لیا گیا۔محلہ قادری دربار کی ساجدہ پروین نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر ایاکہ اس کی22سالہ بیٹی ثانیہ گھر سے قریبی دکان سے سودا سلف خریدنے گئی کہ جس کو راستہ میں ملزم جاوید اقبال نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اس کو زبردستی اغواء کر لیااور موقع سے فرارہو گئے۔علاوہ ازیں محلہ نشاط آباد کے محمد رمضان نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے اختیار کیاہے کہ اسکی اہلیہ سودا سلف لینے کیلئے بازار گئی ہو ئی تھی اس کی عدم موجود گی میں چک نمبر351ج ب کازبیرتین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں مسلح ہو کر داخل ہوااور اس کی بیٹیوں18سالہ صبااور17سالہ مہوش کو زبردستی اغواء کر لیااورفرارہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں