پریم یونین کے وفد کی سی ای او ریلوے عامر بلوچ سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملاز مین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں پریم یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے سی ای اور ریلوے عامر بلوچ سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو،سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری،ڈ ویژنل صدور اور اراکین مجلس عاملہ شامل تھے۔ شیخ محمد انور نے ملازمین کے مسائل بالخصوص تنخواہوں میں تاخیر، 2019سے ٹی اے کی عدم ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین اور بیواں کے واجبات، جی پی ایف اور گریجویٹی کی عدم ادائیگی، ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے، ٹیکنیکل سٹاف کوٹیکنیکل الائونس کی منظوری،خالی پوسٹوں پر ریلوے ملازمین کے بچوں کو بھرتی اور دیگر مطالبات پیش کئے۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے اراکین مجلس عاملہ کے مطالبات کو سننے کے بعد ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا ادارہ مزدوروں کی شب و روز محنت سے چل رہا ہے اور ریلوے ملازمین ریلوے کے ماتھے کا جھومرہیں۔ ریلوے کو اپنے مزدور بھائیوں پر فخر ہے، نامساعد حالات کے باوجود ریلوے کے ٹرین آپریشن کوجاری رکھنے میں ملازمین جو کردار ادا کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ ریلوے کامزدور ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ریلوے انتظامیہ ان ورکروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ شیخ محمد انور نے ریلوے سے ایم او ڈی کا خاتمہ اور محترمہ روبینہ ناصر کی بطور سی پی او تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سبی اسٹیشن پر ہونے والے شنٹنگ پورٹر کی بیوہ کو فوری طور پر واجبات ادا کیے جائیں جس پر عامر بلوچ نے فوری ادائیگی کی یقین دہانی کروائی۔اراکین مجلس عاملہ نے سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مثبت رویے اور تعاون کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں یہ پیشرفت ادارے میں پائدار بہتری اور ملازمین کی بہبود کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں