ماموں کانجن میں چوری کی دو وارداتیں

ماموں کانجن (نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں چوری کی دو وارداتوں میں17لاکھ کا مال و زر چرانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں پہلی اطلاع چک 489گ ب اکیانہ سے موصو ل ہوئی جہاں پر نامعلوم چوروں نے رانا جاوید کے گھر کی بیرونی دیوار کو نقب لگا کر کمرے کے اندر سے سات لاکھ نقدی اور سات لاکھ مالیت کے دو تولے کے طلائی زیورات چرا لئے گئے دوسری واردات چک557گ ب بھوجوآنہ سے رپورٹ ہوئی ہے جہاں سے بھی نامعلوم چوروں نے امداد بھوجوآنہ کی حویلی سے تین لاکھ مالیت کی چار بکریاں چرا لی ہیں جن کے باعث ایک بار پھر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں