58

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی منصوبے قابل ستائش (اداریہ)

مریم نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب میں مختصر سے عرصہ میں جتنے ترقیاتی اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے وہ انکی صلاحیتوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے اور ان منصوبوں کی مثال ماضی کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی مریم نواز شریف نے صوبہ کی عوام کی حالت سنوارنے اور ان کے لیے آسانیاں لانے کے جو بھی پروگرام پیش کئے ان کو بہت پذیرائی ملی اور ان کی سیاسی ساکھ بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے سابق وزیراعلیٰ (موجودہ وزیراعظم) شہباز شریف کے بعد پنجاب کو محترمہ مریم نواز شریف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی قیادت میں پنجاب دن گنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے مریم نواز نے اپنی ترجیحات میں صحت اور تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت اب تک صوبہ کے کئی اضلاع اس سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ لیپ ٹاپ کی تقسیم اور ہونہار سکالرشپ پروگرام میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے تعلیم وہ روشنی ہے جو انسان کو تاریکی سے نکال کر علم وشعور کی دنیا میں لے جاتی ہے تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ بھی ترقی نہیں کر سکتا تعلیم کی بدولت ہی انسان اپنے اردگرد کے ماحول کو سمجھتا ہے اور اس میں بہتری لا سکتا ہے، پنجاب سب سے بڑی آبادی والا صوبہ ہے جس کا نظم ونسق چلانا کوئی آسان نہیں لیکن وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبہ کے مسائل کو جس طرح حل کرنے میں مصروف ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ایک بڑے صوبے میں بہت سارے گھمبیر مسائل کے ساتھ نبردآزما ہونا بحیثیت وزیراعلیٰ واقعی بہت مشکل تھا لیکن مریم نواز اب تک کامیاب اور سرخرو ہوتی دکھائی دی ہیں جس پر صوبے کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب سے خوش بھی ہیں صحت کے شعبہ کو بھی بہتر سے بہترین بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب دن رات کوشاں ہیں ہسپتالوں کے اچانک دورے ہسپتالوں کی مشینری’ ادویات’ انتظامی معاملات پر گہری نظر رکھتی ہیں پنجاب کے تمام اضلاع اور کم وبیش 122تحصیلوں میں لوگوں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مریضوں کے گھروں تک مفت ادویات تک پہنچائی جا رہی ہیں گلی محلوں میں کلینک آن ویلز پروگرام بھی جاری ہے جس سے لوگ اپنے گھروں کی دہلیز پر طبی سہولتوں سمیت ماہر طبی معالجین سے مفت مشورے حاصل کر رہے ہیں اور مریم نواز شریف کے اس کام کی بھی پنجاب میں دھوم مچی ہے ایک سال کے دورانیے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں جو کچھ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے پنجاب کے عوام محترمہ مریم نواز کی طرز حکمرانی سے بہت زیادہ خوش اور مطمئن ہیں جس انداز اور رفتار سے وہ کام کر رہی ہیں اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ پنجاب کو بدل دیں گی صوبہ کے دارالحکومت میں جس تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی اب تو لاہور کا نقشہ ہی بدل چکا ہے مریم نواز شریف پنجاب کے 5بڑے شہروں راولپنڈی’ ملتان’ راولپنڈی’ فیصل آباد’ گوجرانوالہ میں بھی ترقیاتی کام کر ا رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ لاہور کے ساتھ ساتھ صوبہ کے اہم شہروں کو بھی ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے مثالی بنانا چاہتی ہیں فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ جن منصوبوں کا اعلان انہوں نے کیا ہے ان پر بھی تیز رفتاری سے کام کرنے کی ہدایت کی جائے کیونکہ فیصل آباد کے عوام ایک عرصہ سے بڑے ترقیاتی کاموں کے منتظر ہیں جن میں میٹروبس منصوبہ’ انٹرسٹی روٹس کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی اور شاہراہوں کی تعمیر ومرمت سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو وقت نکال کر فیصل آباد کے لیے اعلان کردہ منصوبوں بارے بھی جائزہ لینا چاہیے یہاں کے عوام بھی چاہتے ہیں فیصل آباد کا بھی ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں