مسلم حکمران اسرائیل کیخلاف اقدامات اٹھائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی علامہ عبد الرشید حجازی مرکزیہ پنجاب کے ناظم اعلی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مہر محمد عبداللہ خالد محمود اعظم آبادی و دیگر نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی اگرچہ مستحن اقدام ہے مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ اہل غزہ فلسطین پر بھی مظالم کا سلسلہ بند ہو جاتا عرصہ دراز سے اسرائیل کی جانب سے نہتے و معصوم فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے اب تک ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں زخمی و بے گھر ہو چکے ہیں ۔ مگر افسوس کہ چند روز سے جاری ایران اسرائیل جنگ میں کود کر سمجھوتہ کرانے والے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار کیوں ادا نہیں کر رہے ۔ فلسطین میں خون ریزی عالمی دنیا ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی ۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے اس کی یہ کاروائیاں بین الاقوامی انسانی قوانین ، جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے اسرائیل ایران کے درمیان ہونے والی جنگ کہی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ تو نہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین میں جاری خون ریزی کو روکنے کے لئے مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف مضبوط و مثر اقدامات اٹھائے اور اسرائیل کو دو ٹوک انداز میں فلسطین پر جاری ظلم وبربریت اور سفاکیت سے روکا جائے علامہ عبد الرشید حجازی نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو امن نوبل انعام دینے کی سفارش کرنے والے ہوش کے ناخن لیں کہ ایک ایسا شخص جو پوری دنیا میں کمزور و نہتے لوگوں پر ظلم وبربریت میں پیش پیش ہو اسے کسی صورت بھی امن نوبل انعام نہیں ملنا چاہیے ۔ اگر امریکی صدر اتنے ہی مخلص ہے تو پھر فلسطین میں عرصہ دراز سے جاری اسرائیلی سفاکیت ، غنڈہ گردی اور ظلم وبربریت کو روکنے کے فی الفور اقدامات اٹھائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں