پولیس کی ناکہ بندیاں بے سود ‘ڈاکوؤں کی مزید73مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے، چوریاں، آج پھر مزید73مقامات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ100ج ب کے نصرت علی کی اہلیہ (ش) کو ملزمان شہزاد وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ293ر ب کے نذیر کی جواں سالہ بیٹی(م)جبکہ ٹھیکری والا کے علاقہ275 ج ب کے بوٹا کی اہلیہ(ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ۔ جبکہ سول ہسپتال کے قریب رضا خان سے نقدی و فون، سرگودھا روڈ پر اسلامیہ کالج کے باہر سعید احمد سے20ہزار و فون، الائیڈ موڑ کے قریب اسد علی سے نقدی و فون، محلہ حسین آباد کے نجم عباس کے گھر سے سامان چوری، پیپلز کالونی نمبر2کے عمران یوسف سے85ہزار و فون، عبدالرشید غازی چوک سے خالد محمود سے نقدی و فون، ریلوے کالونی شاہین آباد کے قریب اکمل سے17ہزار و فون، کوہستان اڈا کے باہر نوید سے جھپٹا مار کر فون، این ایف سی یونیورسٹی کے قریب سفیان سے فون، نگہبان پورہ کے شفقت ندیم سے28ہزار و فون، مہندی محلہ کے قریب فیضان سے3ہزار و فون، حاجی آباد کے قریب سعید سے14ہزار و فون، کشمیر پل کے قریب عمران سے نقدی و فون چھین لیا،میاں پنڈ منصور آباد کے قریب آصف سے 30ہزار، طلائی انگوٹھی، 52ج ب کے تنزیل احسن سے نقدی و فون، وحید گارڈن کے جابر حسین کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،113ج ب کے لیاقت علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 103 ج ب کے عبدالرحمن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ 276 ج ب کے صدیق مسیح سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نثار کالونی گلی نمبر15 کے محمد احمد سے فون’ سمن آباد کے وسیم انور کے گھر کا صفایا کر دیا’ 225 رب کے عباس سے نقدی’ فون’ اعوان والا پلی کے قریب نصیر احمد سے 15ہزار’ فون’ ٹول ٹیکس چوک ستیانہ روڈ پر فیصل سے 47ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر طارق محمود سے جھپٹا مار کر قیمتی فون’ جامعہ اسلامیہ امدادیہ کے قریب ذوالفقار سے نقدی’ فون’ 243 گ ب کے تنویر الحق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 64 ج ب کے جاوید سے 24ہزار’ فون’ 67 ج ب کے شفاقت سے 20ہزار’ فون چھین لیا’ جڑانوالہ فاروق پارک کے حسیب الرحمن سے موٹرسائیکل’ محلہ غازی ٹائون جڑانوالہ کے صدیق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ لیا’ بلال پارک جڑانوالہ کے عامر شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے 4تولے زیورات’ نقدی چوری’ 128 گ ب کے اسد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ 77 گ ب کے گورنمنٹ گرلز سکول سے کمپیوٹر وغیرہ چوری’ 39گ ب کے انور سے 70ہزار’ فون’ 283گ ب کے نذیر احمد کی حویلی سے مویشی’ 272گ ب کے شیراز خان سے 15ہزار’ فون’ 102 گ ب کے قدیر کے گھر سے 3بکرے’ 194رب کے عدنان سے موٹرسائیکل’ فون’ 266رب کے شکیل کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ 61رب کے قاسم سے موٹرسائیکل’ 511گ ب کے محمد یار کی حویلی سے مویشی’ 206گ ب کے اشفاق کے زیرتعمیر گھر سے سامان چوری’ دیگر وارداتوں کے دوران میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے مدثر’ سول ہسپتال سے عظیم شہزاد’ سرکلر روڈ سے علی رضا’ بھوآنہ بازار سے تیمور’ امین پور بازار سے صابر علی’ ضلع کچہری سے محمد امین’ محبوب الٰہی’ ماڈل ٹائون کے علی اکبر’ صدر بازار غلام محمد آباد سے ساجد رزاق’ محمد عرفان’ چوہڑ ماجرا چوک سے شیراز رضا’ شہباز شریف پارک سے عمیر’ کوہ نور پلازہ سے فائق’ مدینہ ٹائون کے بسمل فرید’ مدینہ پارک سے رباب علی’ یوسف آباد کے زاہد حسین’ گرین ٹائون کے شفقت’ جمیل آباد کے وسیم’ نشاط آباد کے شکیل’ اسلامیہ پارک کے ایاز حسین’ کلاش فیکٹری کے باہر سے عظیم’ یوسف چوک کے عرفان’ جھنگ روڈ ماڈل بازار سے عثمان’ 235رب کے اقبال’ 80گ ب کے محمد حسن’ سول ہسپتال جڑانوالہ سے عبدالرحمن’ 73رب کے قیصر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں