غیر ملکی سرمایہ کاری کو محفوظ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین فیڈمک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈمک کے چیئرمین رانا اظہر وقار نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نعیم عزیز سندھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں خصوصا چینی سرمایہ کاروں کی سکیور ٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین رانا اظہر وقار نے فیڈمک کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایس پی یو سے مثر اور مضبوط سکیورٹی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا فیڈمک کی اولین ترجیح ہے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو نعیم عزیز سندھو نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایس پی یو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ محفوظ کاروباری ماحول ہی بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر سکتا ہے اور فیڈمک و ایس پی یو کا باہمی تعاون سرمایہ کاری کو مزید تقویت دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں