منشیات نوشی کسی بھی معاشرے کو تباہ کر سکتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف ڈاکٹر معروف وینس نے کہاکہ منشیات نوشی کسی بھی معاشرے کونہ صرف تباہ و برباد کر دیتی ہے بلکہ کئی گھرانوں کا سکھ چین چھین لیتی ہے،ہم سب کو ایسی معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن عملی کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہمارا پیارا پاکستان امن و سلامتی کا گہوارا بن سکے ،نو جوانوں میں منشیات کے خاتمے کیلئے صرف حکومت کو نہیں ہر پاکستانی کو دینی اور قومی ذمہ داری سمجھ کر رول ادا کرنا ہوگا ،تمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات پر زور دیا کے وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں ،منشیات نوشی سمیت دیگر برائیوں سے اپنے آپ کو ہر ممکن طور پر بچائیں،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین ڈاکٹر اورنگزیب گجر،صدر ڈاکٹر خاور خان نے کہا کہ نشہ انسان کو تنزلی میں دھکیل دیتا ہے جس سے ہمارا نو جوان ہی نہیں ہر عمر کے افراد اس ناسور سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں نشہ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے۔تعلیمی اداروں اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے روحجان سے ہماری آنے والی نسلیں بے راہ روی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے پیٹرن ڈاکٹر سلمان شکور اعوان ،سینئر رہنما ڈاکٹر عمیر شیخ ،ڈاکٹر شہریار ،ڈاکٹر کاشان ارشد نے کہا کہ نو جوان نسل کو نشے سے بچانے کیلئے میڈیا اور ہر طبقے کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گا ،اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 میںفیصل آباد شہر میں 35 4بے گھر نامعلوم منشیات کے عادی افراد جان کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں اس حوالے سے حقائق حیران کن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں