فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ ایک عظیم اور عادل حکمران تھے جنہوں نے نبی کریم ۖ کے نیابت کا حق ادا فرمایا۔ آپ کے دور خلافت میں بھی مسلمانوں کو بے شمار فتوحا ت حاصل ہوئی۔ قیصر وکسری کی بادشا ہتوں کا پرچم آپکے ہاتھوں سرنگوں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی نے یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وصال کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی شہادت کا علم ناک واقعہ اسلامی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے نئی نسل کو آپ کے کارناموں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تحریک اہلسنت پاکستان آپ کے فضائل ومناقب بے مثال جرأت وبہادری اور اسلام کے لئے بے مثال خدمات پر آپ کو زبردست عقیدت پیش کرتی ہے اور آپ کی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ۔




