فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کو مائنس کرنے اورن سے ش نکالنے والے خود مائنس بھی ہو گئے تقسیم بھی-جھوٹے مقدمات اور ایک نااہل شخص کواقتدارمیں لاکر معیشت کا بیڑہ غرق کرنیوالے ساز شوں میں ناکام ہوئے آ ج میاں نواز شر یف کی قیادت میں مرکز اورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ سال میں معشیت کو مستحکم اورروزمرہ کی تمام اشیا سستی کرکے عوام کو خوشحال کردیاہے-انہوں نیبانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو میاں نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی کو ان کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کررہی ہیں،اپنے خلاف سازش کا آج علی امین گنڈاپور نے بھی برملا اظہار کیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن ملک اورعوام کے لیے کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی اداروں کوبدنام اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی جماعت ہے-




