پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دودھ کے معیار کی جانچ کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹرمحمدقاسم رضا کی سربراہی میں42 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4ہزارلیٹر سے زائد دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی گئی اور دودھ کی ناقص کوالٹی پر 10ہزار روپے کے جرمانے عائداور50لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 29ہزار روپے کے جرمانے،علاوہ ازیں عشرہ محرم الحرام میں پکوان سنٹرز کی معائنہ مہم بھی جاری ہے جس کے تحت پکوان سنٹر کو صفائی اور فریزر سٹوریج کے ناقص انتظامات پر 8ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔کریانہ سٹور سے دوران معائنہ ایکسپائرڈ مصنوعات برآمدہونے پر7ہزار روپے جرمانہ اور 3 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں