سوشل سکیورٹی ہسپتال میں میڈیکل کالج و نرسنگ سکول کا قیام بھی شامل ہے،ڈاکٹر انجم رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں بڑا اقدام،صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھراورکمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب محمد علی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں شام کی اوپی ڈی شروع کرادی۔اب ایوننگ اوپی ڈی میں بھی محنت کشوں اور ان کے اہلخانہ کو میڈیکل ، سرجری ، آرتھو پیڈک، یورالوجی، ریڈیالوجی اور پتھالوجی کی طبی سہولیات دستیاب ہونگی۔ میڈیکل سپرٹنڈ نٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹائون فیصل آباد ڈاکٹر انجم رضا نے ایوننگ او پی ڈی بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹائون رجسٹرڈ2لاکھ 16ہزار 252ورکرز اور ان کے زیر کفالت افراد کو علاج کے جدید سہولیات فراہم کر رہا ہے،ایوننگ او پی ڈی سے صنعتی و تجارتی اداروں کے ورکرز کے کام میں حرج نہیں آئے گا وہ علاج کے لئے شام بھی او پی ڈی آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے منصوبوں میں سوشل سکیورٹی ہسپتال فیصل آباد میں میڈیکل کالج کا قیام یا کسی میڈیکل کالج سے الحاق و نرسنگ سکول کا قیام شامل ہے۔میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر انجم رضا کا مزید کہنا تھاکہ ہسپتال میں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق بہترین سہولیات میسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں