جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس پی جڑانوالہ بختیار احمد نے ڈی ایس پی ریاض الدین،سیکورٹی انچارج سب انسپکٹر حاجی محمد انصر کے ہمراہ محرم الحرام کی نفری کی تعیناتی کا سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل جڑانوالہ کے 8تھانوں کی حدود میں محرم الحرام کے ایام میں مجموعی طور پر 667مجالس جلوس ہوں گے جن میں 462مجالس عزا اور 205جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکورٹی کے لیے 650سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ان کے ہمراہ منتظمین کے رضا کار دیگر سیکورٹی ادارے بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے حساس مقامات پر سیکورٹی کو فل پروف بنا کر ان کی ویڈیوز کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ Aکیٹگری کے 7جبکہ Bکیٹگری کے 198جلوس اور اسی طرح 24 اے کیٹگری اور 438 بی کیٹگری کی مجالس عزا شامل ہیں 10 محرم یوم عاشور ہ کے روز تحصیل بھر میں 40 تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس سخت سیکورٹی میں برآمد ہوں گے ۔سکیورٹی پلان کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا تمام مکاتب فکر کے علما اکرام محرم کے ایام میں شر انگیز تقاریر سے گریز کریں امن امان کے قیام کیلئے اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں۔سیکورٹی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے محرم کے ایام میں ریسکیو 1122،پولیس کے چاک و چوبند جوان،محکمہ صحت، سول ڈیفنس،ٹریفک پولیس،امن کمیٹی اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ایس پی بختیار احمد نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر عملہ میونسپل کمیٹی سے مل کر تعزیے ذو الجناح اور مجالس کے روٹس کو بہتر بنا ئیں گے مرکزی جلوس کے را ستے سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔




