چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو پبلک پارکس میں معیاری تفریح ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے دلخوشاب پارک کا تفصیلی دورہ کیا اورپارک کی مرمت وبحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے پارک میں قائم پارکنگ ایریا کا بھی دورہ کیا جبکہ آہنی جنگلوں پر رنگ روغن کے کام کا معائنہ کرنے کے علاوہ پارک کی خوبصورتی کے لئے لگائی جانے والی ٹف ٹائلزکے کام کو چیک کیا۔انہوں نے پارک میں سیوریج کے مسئلہ کے مستقل حل کے لئے ڈالی جانے والی 27 انچ پائپ لائن کے تعمیراتی کام کو بھی دیکھا اور کہا کہ پائپ لائن ڈالنے کے بعد پارک میں سیوریج کا پانی کھڑا نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے پارک کے جملہ کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا حکم دیا۔




